(۲۰۶۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنِی جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : سَمِعْتُ الْحَکَمَ بْنَ عُتَیْبَۃَ یَسْأَلُ أَبِی وَقَدْ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی جِدَارِ الْقَبْرِ لَیَقُومَ أَقَضَی النَّبِیُّ -ﷺ- بِالْیَمِینِ مَعَ الشَّاہِدِ؟ قَالَ : نَعَمْ وَقَضَی بِہِ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَیْنَ أَظْہُرِکُمْ۔ [ضعیف]
(٢٠٦٧٥) حکم بن عتبہ ابو واقد سے سوال کر رہے تھے اور اپنا ہاتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر کی دیوار پر تھا۔ کہنے لگے : کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ فرمایا تھا ؟ کہنے لگے : جی ہاں اور حضرت علی تمہارے درمیان موجود ہیں وہ بھی اسی طرح فیصلہ کرتے ہیں۔