hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20688

.

سنن البيهقي

20688
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۶۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ الْفَزَارِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَیْمُونٍ الثَّقَفِیُّ قَالَ : خَاصَمْتُ إِلَی الشَّعْبِیِّ فِی مُوضِحَۃٍ فَشَہِدَ الْقَائِسُ أَنَّہَا مُوضِحَۃٌ فَقَالَ الشَّاجُّ لِلشَّعْبِیِّ أَتَقْبَلُ عَلَیَّ شَہَادَۃَ رَجُلٍ وَاحِدٍ قَالَ الشَّعْبِیُّ قَدْ شَہِدَ الْقَائِسُ أَنَّہَا مُوضِحَۃٌ وَیَحْلِفُ الْمَشْجُوجُ عَلَی مِثْلِ ذَلِکَ قَالَ فَقَضَی الشَّعْبِیُّ فِیہَا۔قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَذُکِرَ عَنْ ہُشَیْمٍ عَنْ مُغِیرَۃَ أَنَّ الشَّعْبِیَّ قَالَ إِنَّ أَہْلَ الْمَدِینَۃِ یَقْضُونَ بِالْیَمِینِ مَعَ الشَّاہِدِ۔ [صحیح]
(٢٠٦٨٢) حفص بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی سے ہڈی کو ظاہر کردینے والے زخم کے بارے میں جھگڑا کیا، قائس نے گواہی دی کہ یہ ہڈی کو ظاہر کرنے والا ہی تو زخمی آدمی نے شعبی سے کہا : کیا تو ایک آدمی کی شہادت قبول کرلے گا ؟ شعبی نے فرمایا : قائس نے گواہی دی کہ یہ زخم ہڈی کو ظاہر کرنے والا ہے، زخمی کیے گئے آدمی نے بھی قسم اٹھائی۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس میں شعبی نے فیصلہ کردیا۔
ہیثم مغیرہ سے نقل فرماتے ہیں کہ شعبی نے فرمایا : اہل مدینہ قسم اور گواہ کی ذریعے فیصلہ کرتے ہیں۔