(۲۰۶۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا کُلْثُومُ بْنُ زِیَادٍ قَالَ أَدْرَکْتُ سُلَیْمَانَ بْنَ حَبِیبٍ وَالزُّہْرِیَّ یَقْضِیَانِ بِذَلِکَ یَعْنِی بِشَاہِدٍ وَیَمِینٍ قَالَ کُلْثُومٌ وَکَانَ أَبُو ثَابِتٍ سُلَیْمَانُ بْنُ حَبِیبٍ قَاضِی أَہْلِ الْمَدِینَۃِ ثَلاَثِینَ سَنَۃً یَقْضِی بِالْیَمِینِ مَعَ الشَّاہِدِ۔ [ضعیف]
(٢٠٦٨٩) مکتوم بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن حبیب اور زہری دونوں کو دیکھا کہ وہ ایک قسم اور گواہ کے ذریعہ فیصلہ فرماتے۔ مکتوم فرماتے ہیں کہ سلیمان بن حبیب ٣٠ سال مدینہ کے سال قاضی رہے۔ وہ قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ کرتے رہے۔