(۲۰۷۴۲) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ یُحَدِّثُ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتِ {الَّذِینَ آمَنُوا وَلَمْ یَلْبِسُوا إِیمَانَہُمْ بِظُلْمٍ } [الانعام ۸۲] قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَیُّنَا لَمْ یَلْبِسْ إِیمَانَہُ بِظُلْمٍ قَالَ فَنَزَلَتْ { لاَ تُشْرِکْ بِاللَّہِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیمٌ }
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠٧٤٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی : { الَّذِینَ آمَنُوا وَلَمْ یَلْبِسُوا إِیمَانَہُمْ بِظُلْمٍ } [الانعام ٨٢] ” وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمانوں کے ساتھ ظلم کو شامل نہیں کیا “ تو صحابہ نے سوال کیا ہم میں سے کون ہے جو ایمان کے ساتھ ظلم کو شامل نہیں کرتا تو یہ آیت نازل ہوئی { لاَ تُشْرِکْ بِاللَّہِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیمٌ} ” کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرو؛ کیونکہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔ “