hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2075

.

سنن البيهقي

2075
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۷۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یُصَلِّی صَلاَۃَ الْعَصْرِ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ حَیَّۃٌ ، فَیَذْہَبُ الذَّاہِبُ إِلَی الْعَوَالِی فَیَأْتِیہَا وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ ، وَبُعْدُ الْعَوَالِی مِنَ الْمَدِینَۃِ عَلَی أَرْبَعَۃِ أَمْیَالٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَقَالَ: وَبَعْضُ الْعَوَالِی مِنَ الْمَدِینَۃِ عَلَی أَرْبَعَۃِ أَمْیَالٍ أَوْ نَحْوِہِ۔ وَہَذَا مِنْ قَوْلِ الزُّہْرِیِّ ذَکَرَہُ مَعْمَرٌ عَنْہُ مِنْ قَوْلِہِ۔ [اخرجہ البخاری ۵۲۵]
(٢٠٧٥) (ا) زہری سے روایت ہے کہ مجھے حضرت انس بن مالک (رض) نے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز سورج کے بلند اور روشن ہوتے ہوئے ادا فرماتے تھے اور جانے والا بالائی مدینہ چلا جاتا اور (ابھی) سورج اونچا ہوتا تھا اور بالائی حصے کی مسافت مدینہ سے چار میل ہے۔
(ب) امام بخاری (رح) نے اپنی کتاب صحیح بخاری میں ابویمان سے روایت نقل کی اور فرمایا کہ بالائی مدینہ، شہر سے کم و بیش چار میل کی مسافت پر ہے۔