(۲۰۷۶) أَخْبَرَنَا بِصِحَّۃِ ذَلِکَ أَبُو صَالِحٍ ابْنُ ابْنَۃِ یَحْیَی بْنِ مَنْصُورٍ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُصَلِّی الْعَصْرَ فَیَذْہَبُ الذَّاہِبُ إِلَی الْعَوَالِی وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ۔
قَالَ الزُّہْرِیُّ: وَالْعَوَالِی مِنَ الْمَدِینَۃِ عَلَی مِیلَیْنِ وَثَلاَثَۃٍ وَأَحْسِبُہُ قَالَ وَأَرْبَعَۃٍ۔ [صحیح۔ ابوداود ۴۰۵]
(٢٠٧٦) (ا) زہری فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت انس بن مالک (رض) نے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز پڑھاتے تھے اور کوئی جانے والا بالائی مدینہ تک پہنچ جاتا اور سورج ابھی روشن ہوتا۔
(ب) امام زہری فرماتے ہیں کہ بالائی مدینہ کا فاصلہ مدینہ سے دو میل یا تین میل ہے اور میرا خیال ہے کہ انھوں نے چار میل فرمایا۔