(۲۰۷۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَی الصَّیْدَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ حَدَّثَنَا غَیْلاَنُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : إِنَّکُمْ لَتَعْمَلُونَ أَعْمَالاً ہِیَ أَدَقُّ فِی أَعْیُنِکُمْ مِنَ الشَّعَرِ إِنْ کُنَّا لَنَعُدَّ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہَا لَہِیَ الْمُوبِقَاتُ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۴۹۲]
(٢٠٧٦١) غیلان حضرت انس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ تم بہت سارے اعمال کو جانتے ہو، جو تمہاری نظروں میں بال سے بھی زیادہ باریک ہوں گے۔ اگر ہم ان کو شمار کریں تو یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں ہلاک کردینے والے تھے۔