(۲۰۷۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ یَعْلَی بْنِ مَمْلَکٍ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ تَرْوِیہِ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : مَنْ أُعْطِیَ حَظَّہُ مِنَ الرِّفْقِ فَقَدْ أُعْطِیَ حَظَّہُ مِنَ الْخَیْرِ وَمَنْ حُرِمَ حَظَّہُ مِنَ الرِّفْقِ فَقَدْ حُرِمَ حَظَّہُ مِنَ الْخَیْرِ ۔وَقَالَ : أَثْقَلُ شَیْئٍ فِی مِیزَانِ الْمُؤْمِنِ خُلُقٌ حَسَنٌ إِنَّ اللَّہَ یَبْغَضُ الْفَاحِشَ الْبَذِیئَ ۔
[صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠٧٩٨) ابودرداء (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو نرمی دیا گیا وہ بھلائی کا ایک حصہ دے دیا گیا۔ جو نرمی کے حصہ سے محروم کردیا گیا وہ بھلائی کے حصہ سے بھی محروم کردیا گیا اور فرمایا : مومن کے میزان میں سب سے بھاری چیز اچھا اخلاق ہے اور اللہ تعالیٰ بدگوئی اور فحش کلامی کو ناپسند کرتے ہیں۔