(۲۰۷۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الدَّقِیقِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ أَحَبَّکُمْ إِلَیَّ وَأَقْرَبَکُمْ مِنِّی أَحَاسِنُکُمْ أَخْلاَقًا وَإِنَّ أَبْغَضَکُمْ إِلَیَّ وَأَبْعَدَکُمْ مِنِّی مَسَاوِیکُمْ أَخْلاَقًا الثَّرْثَارُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ الْمُتَفَیْہِقُونَ ۔ [ضعیف]
(٢٠٧٩٩) ابو ثعلبہ خشنی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے زیادہ محبوب اور میرے زیادہ قریبی وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے اچھے ہیں اور مجھے سب سے مبغوض ترین اور مجھ سے دور برے اخلاق والے ہیں جو باچھیں پھیلا کر بڑھ چڑھ کر بات کرتے ہیں۔