(۲۰۸۰۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْقَاصُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ شَقِیقٍ الْعُقَیْلِیُّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَفَعَہُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- : أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِشِرَارِ ہَذِہِ الأُمَّۃِ؟ الثَّرْثَارُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ الْمُتَفَیْہِقُونَ أَوَلاَ أُنَبِّئُکُمْ بِخِیَارِہِمْ؟ أَحَاسِنُہُمْ أَخْلاَقًا ۔ [ضعیف]
(٢٠٨٠٠) حضرت ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرفوع حدیث نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہیں اللہ کے بدترین آدمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں ! پھر فرمایا : جو باچھیں پھیلا کر کلام کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ کیا میں تمہیں بہترین کی خبر نہ دوں ! پھر فرمایا : وہ ہیں جو بہترین اخلاق کے مالک ہیں۔