(۲۰۸۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ قَالاَ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ اللَّہَ یَبْغَضُ کُلَّ جَعْظَرِیٍّ جَوَّاظٍ سَخَّابٍ فِی الأَسْوَاقِ جِیفَۃٌ بِاللَّیْلِ حِمَارٌ بِالنَّہَارِ عَالِمٌ بِالدُّنْیَا جَاہِلٌ بِالآخِرَۃِ ۔ [صحیح]
(٢٠٨٠٤) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ ہر بدمزاج، اکڑ کر چلنے والے اور، بازاروں میں شور شرابہ کرنے والے کو ناپسند فرماتے ہیں۔ رات کا مردار (یعنی ہمیشہ سویا رہنے والا) ، دن کا گدھا (اپنی دنیوی کاموں میں مصروف رہنے والا) اور دنیا کا عالم اور آخرت سے جاہل بھی اللہ کو ناپسند ہیں۔