(۲۰۸۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : أَتَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِرَجُلٍ فَقُلْتُ یَا ابْنَ عَبَّاسٍ ہَذَا یُکَلِّمُکَ فِی الْقَدَرِ قَالَ أَدْنِہِ مِنِّی فَقُلْتُ ہُوَ ذَا تُرِیدُ أَنْ تَقْتُلَہُ قَالَ إِی وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْ أَدْنَیْتَہُ مِنِّی لَوَضَعْتُ یَدِی فِی عُنُقِہِ فَلَمْ یُفَارِقْنِی حَتَّی أَدُقَّہَا۔ [صحیح]
(٢٠٨٧٩) مجاہد فرماتے ہیں کہ میں ایک آدمی کو لے کر ابن عباس (رض) کے پاس آیا، میں نے کہا : یہ تقدیر کے بارے میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہے، فرمانے لگے : اس کو میرے قریب کر دو ۔ میں نے کہا : کیا اپ اس کے قتل کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ فرمانے لگے : اگر آپ اس کو میرے قریب کردیتے تو میں اپنا ہاتھ اس کی گردن پر رکھ دیتا اور اس وقت تک جدا نہ کرتا جب تک اس کو کچل نہ دیتا۔