hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20906

.

سنن البيهقي

20906
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۹۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ عَنْہُ فِی الدَّلِیلِ عَلَی أَنَّ الْقَدَرِیَّۃَ مَجُوسُ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَنَّ الْمَجُوسَ قَالَتْ خَلَقَ اللَّہُ بَعْضَ ہَذِہِ الأَعْرَاضِ دُونَ بَعْضٍ خَلَقَ النُّورَ وَلَمْ یَخْلُقِ الظُّلْمَۃَ وَقَالَتِ الْقَدَرِیَّۃُ خَلَقَ اللَّہُ بَعْضَ الأَعْرَاضِ دُونَ بَعْضٍ خَلَقَ صَوْتَ الرَّعْدِ وَلَمْ یَخْلُقْ صَوْتَ الْمِقْدَحِ وَقَالَتِ الْمَجُوسُ إِنَّ اللَّہَ لَمْ یَخْلُقِ الْجَہْلَ وَالنِّسْیَانَ وَقَالَتِ الْقَدَرِیَّۃُ إِنَّ اللَّہَ لَمْ یَخْلُقْ الْحِفْظَ وَالْعِلْمَ وَالْعَمَلَ وَقَالَتِ الْمَجُوسُ إِنَّ اللَّہَ لاَ یُضِلُّ أَحَدًا وَقَالَتِ الْقَدَرِیَّۃُ مِثْلَہُ وَقَدْ قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {یُضِلُّ مَنْ یَّشَآئُ} [الرعد ۲۷] وَقَالَ {یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَکُمْ} [ہود ۳۴] قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَإِنَّمَا سَمَّاہُمْ مَجُوسَ لِہَذِہِ الْمَعَانِی أَوْ بَعْضِہَا وَأَضَافَہُمْ مَعَ ذَلِکَ إِلَی الأُمَّۃِ۔ [صحیح]
(٢٠٩٠٠) ابوعبداللہ فرماتے ہیں کہ قدریہ اس امت کے مجوسی ہیں؛ کیونکہ مجوسی کہتے ہیں کہ بعض چیزوں کو اللہ نے پیدا کیا ہے اور بعض کو نہیں جیسے نور کو اللہ نے پیدا کیا ہے اور اندھیرے کو اللہ نے پیدا نہیں کیا۔ قدریہ کہتے ہیں : بعض چیزوں کو اللہ نے پیدا کیا ہے اور بعض کو نہیں جیسے بادل کی آواز کو اللہ نے پیدا کیا ہے لیکن چیکماق کی آواز کو اللہ نے پیدا نہیں کیا، مجوس کہتے ہیں کہ اللہ نے جہالت اور بھول جانے کو پیدا نہیں کیا۔ قدریہ کہتے ہیں کہ اللہ نے یاد رکھنا۔ علم اور عمل کو پیدا نہیں کیا مجوسی اور قدریہ کہتے ہیں کہ اللہ نے گمراہی کو پیدا نہیں کیا حالانکہ اللہ فرماتے ہیں : { یُضِلُّ مَنْ یَّشَآئُ } [الرعد ٢٧] ” وہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے۔ “ { یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَکُمْ } [ہود ٣٤] ” وہ ارادہ کرتا ہے کہ تمہیں گمراہ کرے، مجوسی ان آیات کا معنی یوں کرتے ہیں کہ گمراہی کی نسبت امت کی جانب ہے۔