hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20978

.

سنن البيهقي

20978
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۹۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِی کِنَانَۃَ یُدْعَی الْمَخْدِجِیَّ سَمِعَ رَجُلاً بِالشَّامِ یُدْعَی أَبَا مُحَمَّدٍ یَقُولُ إِنَّ الْوِتْرَ وَاجِبٌ قَالَ الْمَخْدِجِیُّ فَرُحْتُ إِلَی عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ عُبَادَۃُ کَذِبَ أَبُو مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : خَمْسُ صَلَوَاتٍ کَتَبَہُنَّ اللَّہُ عَلَی الْعِبَادِ فَمَنْ جَائَ بِہِنَّ لَمْ یُضَیِّعْ مِنْہُنَّ شَیْئًا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّہِنَّ کَانَ لَہُ عِنْدَ اللَّہِ عَہْدً أَنْ یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ وَمَنْ لَمْ یَأْتِ بِہِنَّ فَلَیْسَ لَہُ عِنْدَ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ عَہْدٌ إِنْ شَائَ عَذَّبَہُ وَإِنْ شَائَ أَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ ۔ [ضعیف]
(٢٠٩٧٢) یحییٰ بن حبان ابن محریز سے نقل فرماتے ہیں کہ کنانہ کا ایک آدمی جس کو مخدجی کہا جاتا تھا۔ اس نے شام کے ایک آدمی جس کو ابو محمد کہہ کر بلایا جاتا ہے، وہ کہتا ہے : وتر واجب ہے، محذجی کہتے ہیں کہ میں عبادہ بن صامت کے پاس گیا۔ ان کو خبر دی تو عبادہ کہنے لگے : ابو محمد نے غلطی کی ہے، کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے ، آپ نے فرمایا : اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں، جو ان کو حقیر سمجھ کر ضائع نہ کرے گا، اللہ اس کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔ جو ان نمازوں کو نہ پڑھے گا اللہ کا اس سے کوئی وعدہ نہیں ہے۔ اگر چاہے تو عذاب دے اگر چاہے تو جنت میں داخل کر دے۔