hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20983

.

سنن البيهقي

20983
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۹۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنْبَأَنَا عَمْرٌو أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَہُ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَعِنْدِی جَارِیَتَانِ تُغَنِّیَانِ بِغِنَائِ بُعَاثٍ فَاضْطَجَعَ عَلَی الْفِرَاشِ وَحَوَّلَ وَجْہَہُ ودَخَلَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَانْتَہَرَنِی وَقَالَ مِزْمَارَۃُ الشَّیْطَانِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : دَعْہُمَا ۔ فَلَمَّا غَفَلَ غَمَزْتُہُمَا فَخَرَجَتَا وَقَالَتْ کَانَ یَوْمَ عِیدٍ یَلْعَبُ السُّودَانُ بِالدَّرَقِ وَالْحِرَابِ فَإِمَّا سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَإِمَّا قَالَ : تَشْتَہِینَ تَنْظُرِینَ ۔ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَتْ فَأَقَامَنِی وَرَائَ ہُ خَدِّی عَلَی خَدِّہِ وَہُوَ یَقُولُ : دُونَکُمْ یَا بَنِی أَرْفِدَۃَ ۔ حَتَّی إِذَا مَلِلْتُ قَالَ حَسْبُکِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ اذْہَبِی رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ ہَارُونَ بْنِ سَعِیدٍ وَیُونُسَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی کُلُّہُمْ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠٩٧٧) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے اور میرے پاس دو بچیاں گانے والی تھیں۔ جو جنگ بکات کے متعلق اشعار پڑھ رہی تھی۔ آپ لیٹ گئے اور چہرہ پھیرلیا۔ ابوبکر آئے، انھوں نے مجھے ڈانٹا اور کہا : یہ شیطانی ساز ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متوجہ ہو کر فرمایا : ان دونوں کو چھوڑ دو ۔ جب وہ غافل ہوئے تو میں نے چپکے سے دونوں کو نکال دیا۔ فرماتی ہیں : جب عید کا دن تھا اس دن سودانتیروں اور نیزوں وغیرہ سے کھیل رہے تھے، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا آپ دیکھنا چاہتیں ہیں ؟ میں نے کہا : ہاں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے پیچھے کھڑا کرلیا میرا رخسار آپ کے رخسار پر تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے : اے بنوارفدہ ! تیر اندازی کو لازم پکڑو۔ یہاں تک کہ میں تھک گئی۔ آپ نے فرمایا : کافی ہے۔ میں نے کہا : ہاں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ۔