(۲۰۹۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَنْبَأَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ صَفْوَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی الدُّنْیَا حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یُوسُفَ الزَّمِّیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ہُوَ الْجَزَرِیُّ عَنْ قَیْسِ بْنِ حَبْتَرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی حَرَّمَ عَلَیْکُمُ الْخَمْرَ وَالْمَیْسِرَ وَالْکُوبَۃَ وَہُوَ الطَّبْلُ وَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۲۰۹۴۳]
(٢٠٩٩٠) ابن عباس (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تمہارے اوپر شراب، جوا اور طبلے کو حرام قرار دیا ہے اور فرمایا : ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔