(۲۱۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَمَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَا یُصَلِّیَانِ صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ حِینَ یَنْظُرَانِ إِلَی اللَّیْلِ الأَسْوَدِ قَبْلَ أَنْ یُفْطِرَا ، ثُمَّ یُفْطِرَانِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۶۳۶]
(٢١٠٦) ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھے حمید بن عبدالرحمن بن عوف نے خبر دی کہ عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان (رض) دونوں جب رات کی سیاہی دیکھتے تو مغرب کی نماز ادا کرلیتے یعنی روزہ افطار کرنے سے پہلے۔ پھر نماز کے بعد روزہ افطار کرتے تھے۔