(۲۱۱۳۵) حَدَّثَنَا الشَّیْخُ الإِمَامُ أَبُو الطَّیِّبِ سَہْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ رَحِمَہُ اللَّہُ إِمْلاَئً أَنْبَأَنَا أَبُو سَہْلٍ بِشْرُ بْنُ أَبِی یَحْیَی الْمِہْرَجَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَنْبَأَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : مَدَحَ رَجُلٌ رَجُلاً عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : وَیْلَکَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِکَ مِرَارًا إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ مَادِحًا صَاحِبَہُ لاَ مَحَالَۃَ فَلْیَقُلْ أَحْسِبُ فُلاَنًا وَاللَّہُ حَسِیبُہُ وَلاَ أُزَکِّی عَلَی اللَّہِ أَحَدًا أَحْسِبُہُ إِنْ کَانَ یَعْلَمُ ذَاکَ کَذَا وَکَذَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔
(٢١١٣٥) حضرت ابوبکرہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کسی کی مدح کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ ڈالی۔ جب لازماً تعریف کرنا ہی ہو تو وہ کہے : میں اس کے بارے میں یہ گمان رکھتا ہوں اور اللہ اس کا محاسبہ کرنے والا ہے اور میں کسی کا تزکیہ اللہ کے سامنے نہیں کرنا چاہتا۔ وہ تو جانتا ہے کہ وہ اس طرح کا ہے۔