(۲۱۱۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَجُلاً ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَثْنَی عَلَیْہِ رَجُلٌ خَیْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَیْحَکَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِکَ ۔ یَقُولُہُ مِرَارًا : إِنْ کَانَ أَحَدُکُمْ مَادِحًا أَخَاہُ لاَ مَحَالَۃَ فَلْیَقُلْ أَحْسِبُ کَذَا وَکَذَا إِنْ کَانَ یَرَی أَنَّہُ کَذَاکَ وَحَسِیبُہُ اللَّہُ وَلاَ یُزَکَّی أَحَدٌ عَلَی اللَّہِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ۔
[صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١١٣٤) عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کا تذکرہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ہوا تو ایک آدمی نے اس کی اچھی تعریف کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بار بار فرما رہے تھے، اگر ضروری تعریف کرنی ہے تو یہ کہہ دے : فلاں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے۔ اگر وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے گمان کیا ہے تو اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے، وہ کسی کا اللہ کے ہاں تزکیہ نہ کرے۔