(۲۱۱۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُّ الْخُسْرَوجِرْدِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الوَرَّاقُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ عَنْ أَبِی حُذَیْفَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : حَکَیْتُ إِنْسَانًا فَقَالَ لِی النَّبِیُّ -ﷺ- : مَا أُحِبُّ أَنِّی حَکَیْتُ إِنْسَانًا وَأَنَّ لِی کَذَا وَکَذَا ۔ [صحیح]
(٢١١٦٥) حضرت ابو حذیفہ (رض) سیدہ عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے ایک انسان کی حکایت بیان کی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے کہا : میں پسند نہیں کرتا کہ میرے سامنے کسی کی حکایت بیان کی جائے اور میرے لیے یہ یہ ہو، یعنی میرے دل کے اندر کسی کے بارے میں بدگمانی پیدا ہو۔