hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21176

.

سنن البيهقي

21176
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۱۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ أَحْمَدُ بْنُ عُمَیْرٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْعَلاَئِ بْنِ زَبْرٍ أَنَّہُ سَمِعَ بُسْرَ بْنَ عُبَیْدِ اللَّہِ الْحَضْرَمِیَّ عَنْ أَبِی إِدْرِیسَ الْخَوْلاَنِیِّ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ وَہُوَ فِی خِبَائٍ مِنْ أَدَمٍ فَجَلَسْتُ بِفِنَائِ الْخِبَائِ فَسَلَّمْتُ فَرَدَّ وَقَالَ : ادْخُلْ یَا عَوْفُ ۔فَقُلْتُ : أَکُلِّی أَمْ بَعْضِی؟ قَالَ : کُلُّکَ ۔ فَدَخَلْتُ۔ [صحیح]
(٢١١٧٠) حضرت عوف بن مالک شجعی (رض) فرماتے ہیں کہ میں غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چمڑے کے خیمے میں تھے۔ میں خیمے کے صحن میں بیٹھ گیا، میں نے سلام کہا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا : اے عوف ! داخل ہوجاؤ۔ میں نے کہا : سارے کا سارا یا بعض تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں سارے کا سارا۔ میں داخل ہوگیا۔