hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21183

.

سنن البيهقي

21183
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۱۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی قَالَ حَدَّثَنَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ -ﷺ- : أَنَّہُمْ کَانُوا یَسِیرُونَ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَنَامَ رَجُلٌ مِنْہُمْ فَانْطَلَقَ بَعْضُہُمْ إِلَی أَحْبُلٍ مَعَہُ فَأَخَذَہَا فَفَزِعَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَحِلُّ لِمُسْلِمٍ یُرَوِّعُ مُسْلِمًا ۔ [صحیح]
(٢١١٧٧) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) نے ہمیں بیان کیا کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چل رہے تھے، (سفر میں تھے) ایک آدمی ان میں سے سو گیا تو بعض صحابہ (رض) نے ایک رسی پکڑی جس کے ذریعے اس کو ڈرایا، وہ گھبرا گیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو ڈرائے۔