hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 212

.

سنن البيهقي

212
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: صَلَّی عَلِیٌّ الْفَجْرَ ثُمَّ دَخَلَ الرَّحَبَۃَ وَدَخَلْنَا مَعَہُ فَدَعَا بِوَضُوئٍ ، فَأَتَاہُ الْغُلاَمُ بِإِنَائٍ فِیہِ مَائٌ وَطَسْتٍ ، فَأَخَذَ الإِنَائَ بِیَمِینِہِ فَأَفْرَغَ عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی ثُمَّ غَسَلَہُمَا جَمِیعًا ، ثُمَّ أَخَذَ الإِنَائَ بِیَمِینِہِ فَأَفْرَغَ عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی فَغَسَلَہُمَا جَمِیعًا، فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہُمَا فِی الإِنَائِ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِی آخِرِہِ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی وُضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَہَذَا کَانَ طُہُورُہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۱]
(٢١٣) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ سیدنا علی (رض) نے فجر کی نماز پڑھی، پھر آپ کھلی جگہ تشریف لے گئے، ہم بھی آپ کے ساتھ ہولیے، آپ نے پانی منگوایا تو ایک بچہ پانی والا برتن لے کر آیا۔ اس کے بعد سیدنا علی (رض) نے برتن کو اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا، پھر ان دونوں کو اکٹھا دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے برتن پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا۔ پھر ان دونوں کو اکٹھا دھویا اور اپنی ہتھیلیوں کو برتن میں ڈالنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا۔۔۔ اس کے آخر میں ہے کہ آپ (رض) نے فرمایا : جس شخص کو اچھا لگتا ہو کہ وہ رسول اللہ کا وضو دیکھے تو یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے۔