hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 213

.

سنن البيهقي

213
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِیسَی حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ أَبِی زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی عَلْقَمَۃَ: أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ بِیَدِہِ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی ثُمَّ غَسَلَہُمَا إِلَی الْکُوعَیْنِ قَالَ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ثُمَّ ذَکَرَ الْوُضُوئَ ثَلاَثًا قَالَ وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ وَقَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-تَوَضَّأَ مِثْلَمَا رَأَیْتُمُونِی تَوَضَّأْتُ۔وَسَاقَ الْحَدِیثَ۔ (ق) قَالَ الشَّیْخُ:وَہَذَا الْغَسْلُ عِنْدَنَا سُنَّۃٌ وَاخْتِیَارٌ لَیْسَ بِوَاجِبٍ ، وَبِہِ قَالَ عَطَائٌ وَابْنُ سِیرِینَ وَأَصْحَابُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ۔ [ضعیف۔ أخرجہ اجدًا داؤد ۱۰۹]
(٢١٤) سیدنا عثمان (رض) نے پانی منگوایا اور وضو کیا آپ نے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا، پھر ان دونوں کو گھٹنوں تک دھویا ۔ پھر کلی کی اور ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھایا، پھر وضو میں تین مرتبہ اعضاء دھونے کا ذکر کیا۔ پھر اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے پاؤں کو دھویا۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
شیخ فرماتے ہیں : اعضاء کو اس طرح دھونا سنت یا مستحب ہے واجب نہیں ہے۔ یہی موقف عطائ، ابن سیرین اور اصحابِ عبداللہ بن مسعود (رض) کا ہے۔