hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21295

.

سنن البيهقي

21295
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۲۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِیلُ بْنُ نُجَیْدٍ السُّلَمِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا أُمَیَّۃُ بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّ امْرَأَتَیْنِ أَکَلَ أَحَدَ ابْنَیْہِمَا الذِّئْبُ فَجَائَ تَا إِلَی دَاوُدَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ تَخْتَصِمَانِ فِی الْبَاقِی فَقَضَی لِلْکُبْرَی فَلَمَّا خَرَجَتَا عَلَی سُلَیْمَانَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ قَالَ کَیْفَ قَضَی بَیْنَکُمَا فَأَخْبَرَتَاہُ فَقَالَ ائْتُونِی بِالسِّکِّینِ ۔ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَأَوَّلُ مَنْ سَمِعْتُہُ یَقُولُ السِّکِّینَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِنَّمَا کُنَّا نُسَمِّیہِ الْمُدْیَۃَ : قَالَتِ الصُّغْرَی لِمَ؟ قَالَ لأَشُقَّہُ بَیْنَکُمَا قَالَتِ ادْفَعْہُ إِلَیْہَا وَقَالَتِ الْکُبْرَی شُقَّہُ بَیْنَنَا قَالَ فَقَضَی لِلصُّغْرَی وَقَالَ لَوْ کَانَ ابْنُکِ لَمْ تَرْضِینَ أَنْ تَشُقِّیہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أُمَیَّۃَ بْنِ بِسْطَامَ۔ [صحیح]
(٢١٢٨٩) حضرت ابوہریرہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سینقل فرماتے ہیں کہ دو عورتوں میں سے ایک کے بیٹے کو بھیڑیا کھا گیا۔ باقی ایک کا فیصلہ داؤد (علیہ السلام) سے کروانے کے لیے آگئے۔ انھوں نے بڑی کے حق میں فیصلہ فرما دیا۔ جب ان کا گزر سلیمان (علیہ السلام) کے پاس ہوا تو۔ پوچھنے لگے : تمہارا فیصلہ کیسے ہوا ؟ انھوں نے بتایا تو فرمانے لگے : میرے پاس چھری لاؤ ؟ ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : پہلی مرتبہ ہم نے سکین کا لفظ سنا تھا کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو (مدیہ) کے نام سے پکارتے ہیں۔ چھوٹی بولی کیوں ؟ فرمانے لگے : تاکہ دونوں کے درمیان تقسیم ہوجائے۔ چھوٹی نے کہا : بچہ اس بڑی کو دے دو ۔ بڑی کہنے لگی : ہمارے درمیان تقسیم کر دو ۔ چھوٹی کے حق میں فیصلہ فرما دیا : اور فرمایا اگر بچہ اس کا ہوتا تو یہ کبھی اپنے بچے کو ذبح کروانیپر تیار نہ ہوئی۔