hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21311

.

سنن البيهقي

21311
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۳۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ لَیْسَ بِثَابِتٍ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِیثِ مِنْکُمْ وَلَوْ کَانَ ثَابِتًا لَمْ یَکُنْ فِیہِ حُجَّۃٌ عَلَیْنَا ثُمَّ سَاقَ الْکَلاَمَ إِلَی أَنْ قَالَ إِذَا دَلَّتِ السُّنَّۃُ وَإِجْمَاعُ کَثِیرٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ عَلَی أَنْ یَأْخُذَ الرَّجُلُ حَقَّہُ لِنَفْسِہِ سِرًّا مِنَ الَّذِی ہُوَ عَلَیْہِ فَقَدْ دَلَّ أَنَّ ذَلِکَ لَیْسَ بِخِیَانَۃٍ الْخِیَانَۃُ أَخْذُ مَا لاَ یَحِلُّ أَخْذُہُ فَلَو خَانَنِی دِرْہَمًا فَقُلْتُ قَدِ اسْتَحَلَّ خِیَانَتِی لَمْ یَکُنْ لِی أَنْ آخُذَ مِنْہُ عَشْرَۃَ دَرَاہِمَ مُکَافَأَۃً بِخِیَانَتِہِ لِی وَکَانَ لِی أَنْ آخُذَ دِرْہَمًا وَلاَ أَکُونُ بِہَذَا خَائِنًا ظَالِمًا کَمَا کُنْتَ خَائِنًا ظَالِمًا یَأْخُذُ تِسْعَۃً مَعَ دِرْہَمِی لأَنَّہُ لَمْ یَخُنْہَا۔
(٢١٣٠٥) امام شافعی (رح) نے فرمایا : یہ حدیث تمہارے محدثین کے ہاں ثابت نہیں ہے۔ اگر ثابت ہو بھی تو بھی یہ ہماریخلاف دلیل نہیں بن سکتی ۔ پھر دورانِ گفتگو فرمایا : سنت اور اکثر اہل علم کا اس پر اجماع ہے کہ آدمی اپنا حق اپنے مخالف سے چھپا کرلے سکتا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایسا کرنا خیانت نہیں ہے۔ اگر میں کہوں کہ اس نے مجھ سے ایک درھم میں خیانت کی ہے پھر میرے لیے اس کے بدلے میں دس دراہم یک خیانت کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ میں ایک درہم لے سکتا ہوں اور اس میں میں خائن نہیں ہوں گا جیسا کہ میں 9 درہم لے کر خائن بن جاتا جن میں اس نے خیانت نہیں کی۔