(۲۱۳۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی حَبِیبٍ الطَّائِیِّ قَالَ : لَقِیتُ أَبَا الدَّرْدَائِ فَقُلْتُ إِنَّ أَخًا لِی مَاتَ وَأَوْصَی إِلَیَّ بِطَائِفَۃٍ مِنْ مَالِہِ فَفِی أَیِّ شَیْئٍ أَضَعُہُ فِی الْفُقَرَائِ وَالْمُجَاہِدِینَ وَفِی الرِّقَابِ قَالَ : أَمَا إِنِّی فَلَوْ کُنْتُ لَمْ أَعْدِلْ بِالْمُجَاہِدِینَ لأَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَثَلُ الَّذِی یُعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ مَثَلُ الَّذِی یُہْدِی بَعْدَ مَا یَشْبَعُ ۔ [ضعیف]
(٢١٣١٥) ابو حبیب طائی فرماتے ہیں کہ میں ابودرداء سے ملا۔ میں نے کہا : میرا بھائی تھا۔ اس نے اپنے طائف کے مال کی وصیت کی تو نے کہا : میں مال فقراء، مجاہدین اور گردنوں کے آزاد کرنے میں لگا دوں۔ فرمانے لگے : اگر میں ویسا کروں تو میں نے مجاہدین سے عدل نہ کرسکوں گا۔ کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو موت کے وقت آزاد کردے وہ اس کی مثل ہے، جو سیر ہونے کے بعد تحفہ دے۔