hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2144

.

سنن البيهقي

2144
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِیَّ یَقُولُ حَدَّثَنَا نَہِیکُ بْنُ یَرِیمَ حَدَّثَنِی مُغِیثُ بْنُ سُمَیٍّ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ ابْنِ الزُّبَیْرِ صَلاَۃَ الْفَجْرِ فَصَلَّی بِغَلَسٍ ، وَکَانَ یُسْفِرُ بِہَا ، فَلَمَّا سَلَّمَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ: مَا ہَذِہِ الصَّلاَۃُ؟ وَہُوَ إِلَی جَانَبِی فَقَالَ: ہَذِہِ صَلاَتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِہَا عُثْمَانُ۔ وَفِی کِتَابِ الْعِلِّلِ لأَبِی عِیسَی التِّرْمِذِیِّ قَالَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ حَدِیثُ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ نَہِیکِ بْنِ یَرِیمَ فِی التَّغْلِیسِ بِالْفَجْرِ حَدِیثٌ حُسْنٌ۔ [حسن۔ اخرجہ ابو یعلی ۵۷۴۷]
(٢١٤٤) (ا) مغیث بن سمی سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن زبیر کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی۔ انھوں نے نماز اندھیرے میں پڑھی تھی اور وہ اس کو روشنی بھی پڑھتے تھے۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے پوچھا کہ یہ کیسی نماز ہے ؟ عبداللہ بن عمر (رض) میرے ساتھ تھے۔ انھوں نے فرمایا : یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) کی نماز تھی۔ پھر جب حضرت عمر (رض) شہید کیے گئے تو حضرت عثمان (رض) اس کو روشن کر کے پڑھنے لگے۔
(ب) ابوعیسیٰ ترمذی کتاب العلل میں فرماتے ہیں کہ محمد بن اسماعیل بخاری (رح) فرماتے ہیں کہ اوزاعی کی حدیث جو نہیک بن یریم سے منقول ہے یعنی فجر کو اندھیرے میں ادا کرنے کے بارے میں، یہ حدیث حسن ہے۔