(۲۱۴۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فِی قِصَّۃِ بَرِیرَۃَ قَالَتْ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : اشْتَرِیہَا فَإِنَّ الْوَلاَئَ لِمَنْ أَعْتَقَ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی عُمَرَ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ لَمْ یَخُصَّ النَّبِیُّ -ﷺ- وَاحِدًا مِنْہُمَا دُونَ الآخَرِ وَإِنْ مَاتَ الْمُعْتَقُ لَمْ یَرِثْہُ مَوْلاَہُ بِاخْتِلاَفِ الدِّینَیْنِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٤٦٩) اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) بریرہ کے قصہ کے بارے میں فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ خرید لیں ولاء تو آزاد کرنے والے کے لیے ہوتی ہے۔
امام شافعی (رح) نے فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تخصیص نہیں کی۔ اگر آزاد کرنے والا مرجائے تو یہ غلام اس کا وارث نہ ہوگا، دین کے اختلاف کی وجہ سے۔