(۲۱۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ حَفْصٍ خَالُ النُّفَیْلِیِّ قَالَ قَرَأْنَا عَلَی مَعْقِلِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: کَانَ یُصَلِّی بِنَا الصُّبْحَ حِینَ یَطْلُعُ الْفَجْرُ وَالْمَغْرِبَ حِینَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ ثُمَّ یَقُولُ: ہَذِہِ صَلاَتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔
وَرُوِّینَا عَنِ الْفَرَافِصَۃِ بْنِ عُمَیْرٍ أَنَّہُ قَالَ: مَا أَخَذْتُ سُورَۃَ یُوسُفَ إِلاَّ مِنْ قِرَائَ ۃِ عُثْمَانَ إِیَّاہَا فِی الصُّبْحِ مِنْ کَثْرَۃِ مَا کَانَ یُرَدِّدُہَا۔ [ضعیف]
(٢١٤٨) (ا) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت کہ عبداللہ بن مسعود ہمیں صبح کی نماز پڑھاتے جب فجر طلوع ہوتی اور مغرب کی نماز پڑھاتے تھے جب سورج غروب ہوتا، پھر فرماتے : یہ ہے ہماری وہ نماز جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہوتی تھی۔
(ب) فرافصہ بن عمیر سے روایت ہے کہ میں نے سورة یوسف حضرت عثمان (رض) کی قرات سن سن کر یاد کی، کیونکہ وہ اسے کثرت سے صبح کی نماز میں پڑھا کرتے تھے۔