(۲۱۵۰۰) وَبِإِسْنَادِہِ حَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ قَالَ فِی رَجُلٍ ہَلَکَ وَتَرَکَ بَنِینَ ثَلاَثَۃً وَتَرَکَ مَوَالِیَ أَعْتَقَہُمْ ہُوَ عَتَاقَۃً ثُمَّ إِنَّ رَجُلَیْنِ مِنْ بَنِیہِ ہَلَکَا وَتَرَکَا وَلَدًا قَالَ سَعِیدٌ یَرِثُ الْمَوَالِیَ الْبَاقِی مِنَ الثَّلاَثَۃِ فَإِذَا ہَلَکَ فَوَلَدُہُ وَوَلَدُ إِخْوَتِہِ فِی الْمَوَالِی شَرْعًا سَوَائٌ۔ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُرْسَلٌ یُؤَکِّدُ مَا مَضَی مِنَ الآثَارِ۔
[ضعیف]
(٢١٥٠٠) امام مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ان کو خبر ملی کہ سعید بن مسیب نے ایک آدمی کے بارے میں کہا جو ہلاک ہوگیا اور اس نے تین بیٹے اور غلام چھوڑے، ان کو آزاد کردیا، پھر دو آدمی اس کی اولاد میں سے (یعنی بیٹے) ہلاک ہوگئے اور ایک بچہ چھوڑا۔ سعید کہتے ہیں کہ وہ باقی ماندہ غلاموں کا وارث ہوگا، جب وہ ہلاک ہوجائے، اس کی اولاد اور اس کے بھائیوں کی اولاد غلاموں میں شرعاً مشترک ہوں گی۔