(۲۱۵۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَنْبَأَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ عَنْ وَبَرَۃَ قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ یَقْضِی فِی الْعَبْدِ إِذَا تَزَوَّجَ الْحُرَّۃَ فَوَلَدَتْ لَہُ أَوْلاَدًا أَنَّ الْوَلاَئَ لأُمِّہِمْ فَقِیلَ لَہُ : إِنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَضَی أَنَّ الأَبَّ إِذَا أُعْتِقَ جَرَّ الْوَلاَئَ فَتَرَکَ شُرَیْحٌ ذَلِکَ۔ [ضعیف]
(٢١٥٢٦) حجاج بن ارطاۃ حضرت وبرہ سے نقل فرماتے ہیں کہ قاضی شریح فیصلہ فرماتے کہ جب غلام آزاد عورت سے شادی کرے۔ ان کی اولاد بھی ہو تو ولاء ان کی ماں کے لیے ہے، ان سے کہا گیا کہ حضرت عمر (رض) فرماتے تھے کہ جب باپ کو آزاد کردیا جائے تو ولاء باپ کے آزاد کردہ لوگوں کے پاس چلی جائے گی تو پھر قاضی شریح نے اپنی بات چھوڑی دی۔