(۲۱۵۳۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ یُقَالُ لَہُ أَبُو مَذْکُورٍ أَعْتَقَ غُلاَمًا لَہُ یُقَالُ لَہُ یَعْقُوبُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ یَکُنْ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُ فَدَعَا بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : مَنْ یَشْتَرِیہِ؟ ۔ فَاشْتَرَاہُ نُعَیْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ النَّحَّامِ بِثَمَانِمِائَۃِ دِرْہَمٍ فَدَفَعَہَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ : إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ فَقِیرًا فَلْیَبْدَأْ بِنَفْسِہِ فَإِنْ کَانَ فِیہَا فَضْلٌ فَعَلَی عِیَالِہِ فَإِنْ کَانَ فَضْلٌ فَعَلَی ذِی قَرَابَتِہِ أَوْ ذِی رَحِمِہِ فَإِنْ کَانَ فَضْلٌ فَہَا ہُنَا وَہَا ہُنَا ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٢١٥٣٩) ابو زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی جس کو ابو مذکور کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس نے اپنا غلام آزاد کردیا، جس کا نام یعقوب تھا، اس کے پاس کوئی اور مال بھی نہ تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو بلایا اور فرمایا : کون اس کو مجھ سے خریدے گا ؟ تو نعیم بن عبداللہ نحام نے ٨٠٠ سو درہم میں خرید لیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیمت لوٹا دی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی فقیر ہو تو اپنے سے ابتدا کرے۔ اگر زائد ہو تو اپنے گھر والوں پر۔ اگر پھر بھی زائد ہو تو قریبی رشتہ داروں پر، اگر پھر بھی زائد ہو تو جہاں ضرورت ہو۔