(۲۱۶۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی قَالَ : شَہِدْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیَّ کَاتَبَ عَبْدًا لَہُ عَلَی أَرْبَعَۃِ آلاَفٍ وَشَرَطَ عَلَیْہِ إِنْ عَجَزَ فَہُوَ رَدٌّ فِی الرِّقِّ وَمَا أَخَذْتُ فَہُوَ لِی وَوَضَعَ عَنْہُ الأَلْفَ الْبَاقِی مِنَ الأَرْبَعَۃِ وَقَالَ إِنِّی سَمِعْتُ خَلِیلُکَ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ {وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللَّہِ الَّذِی آتَاکُمْ} الرُّبُعَ۔ [ضعیف]
(٢١٦٧٠) سفیان عبدالاعلیٰ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں ابوعبدالرحمن سلمی کے پاس آیا۔ اس نے اپنے غلام سے چار ہزار پر مکاتبت کی تھی اور شرط رکھی اگر وہ عاجز آجائے تو وہ دوبارہ غلام بن جائے گا جو میں نے لے لیا وہ میرا ہوگا تو چار ہزار میں سے ایک ہزار اس کے کم کردیا اور کہنے لگے کہ میں نے آپ کے دوست حضرت علی (رض) سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللَّہِ الَّذِی آتَاکُمْ } سے مراد چوتھا حصہ ہے۔