(۲۱۶۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی بَشِیرٍ حَدَّثَنِی فَضَالَۃُ بْنُ أَبِی أُمَیَّۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَاتَبَہُ فَاسْتَقْرَضَ لَہُ مِائَتَیْنِ مِنْ حَفْصَۃَ إِلَی عَطَائِہِ فَأَعَانَہُ بِہَا قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعِکْرِمَۃَ فَقَالَ ہُوَ قَوْلُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ{وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللَّہِ الَّذِی آتَاکُمْ}۔ [ضعیف]
(٢١٦٧٢) فضالہ بن ابی امیہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے مجھ سے مکاتبت کی تو حضرت حفصہ (رض) سے دینے کے لیے دو سو طلب کیے اور اس کی مدد کی۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات عکرمہ سے ذکر کی تو اس نے اللہ کا یہ فرمان پڑھا۔ { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللَّہِ الَّذِی آتَاکُمْ }