(۲۱۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَبِیبٍ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِی رَجَائٍ قَالَ: صَلَّی بِنَا ابْنُ عَبَّاسٍ صَلاَۃَ الصُّبْحِ ، فَقَنَتْ قَبْلَ الرُّکُوعِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ہَذِہِ صَلاَۃُ الْوُسْطَی الَّتِی قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیہَا {وَقُومُوا لِلَّہِ قَانِتِینَ} [البقرۃ: ۲۳۸]
[صحیح لغیرہ۔ ہذا اسناد صعیف]
(٢١٧١) ابو رجا سے روایت ہے کہ ابن عباس (رض) نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی تو رکوع سے پہلے قنوت پڑھی۔ جب نماز سے سلام پھیرا تو فرمانے لگے : یہ وہ درمیانی نماز ہے جس کے بارے میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے : { وَ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ } (البقرۃ : ٢٣٨) اور اللہ کے لیے فرمان بردار ہو کر کھڑے رہو۔