(۲۱۷۰۶) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ فَإِنْ کَانَ السَّیِّدُ قَدْ سَأَلَہُ مَالَہُ فَکَتَمَہُ قَالَ ہُوَ لِسَیِّدِہِ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ قُلْتُ لِعَطَائٍ فَکَتَمَہُ وَلَدًا لَہُ مِنْ أَمَۃٍ لَہُ أَوْ لَمْ یَسْأَلْہُ قَالَ ہُوَ لِسَیِّدِہِ وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ وَسُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ قُلْتُ لَہُ أَرَأَیْتَ إِنْ کَانَ سَیِّدُہُ قَدْ عَلِمَ بِوَلَدِ الْعَبْدِ فَلَمْ یَذْکُرْہُ السَّیِّدُ وَلاَ الْعَبْدُ عِنْدَ الْکِتَابَۃِ قَالَ فَلَیْسَ فِی کِتَابَتِہِ ہُوَ مَالُ سَیِّدِہِمَا وَقَالَہَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ۔ [صحیح]
(٢١٧٠٦) ابن جریج کہتے ہیں : میں نے عطاء سے کہا : اگر مالک نے غلام سے مال کا سوال کیا اور اس نے چھپالیا تو فرمایا : وہ مالک کا ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے سوال کیا : اگر اس نے لونڈی کا بچہ چھپالیا یا اس کے بارے سوال نہ ہوا تو فرمایا : وہ بھی مالک کا ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں : اگر مالک کو غلام کے بچے کا علم ہو لیکن کتابت کے وقت اس کا تذکرہ نہیں ہوا۔ فرماتے ہیں : یہ بھی مالک کا مال ہے۔