(۲۱۷۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّد بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زُہَیْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ إِسْرَائِیلَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ عَنْ أَبِی بَکْرٍ : أَنَّ رَجُلاً کَاتَبَ غُلاَمًا لَہُ فَنَجَّمَہَا نُجُومًا فَأَتَی بِمُکَاتَبَتِہِ کُلِّہَا فَأَبَی أَنْ یَأْخُذَہَا إِلاَّ نُجُومًا فَأَتَی الْمُکَاتَبُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَرْسَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی مَوْلاَہُ فَجَائَ فَعَرَضَ عَلَیْہِ فَأَبَی أَنْ یَأْخُذُہَا فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَإِنِّی أَطْرَحُہَا فِی بَیْتِ الْمَالِ وَقَالَ لِلْمَوْلَی خُذْہَا نُجُومًا وَقَالَ لِلْمُکَاتَبِ اذْہَبْ حَیْثُ شِئْتَ۔ [ضعیف]
(٢١٧٠٩) ابوبکر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام سے مقررہ حصہ پر مکاتبت کرلی، وہ اپنی مکمل مکاتبت لے کر آگیا، اس نے لینے سے انکار کردیا، وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آیا تو حضرت عمر (رض) نے اس کے آقا کو بلایا اور قیمت پیش کی تو اس نے لینے سے انکار کردیا۔ حضرت عمر (رض) فرمانے لگے : میں بیت المال میں جمع کروا دیتا ہوں۔ اور مالک سے کہا : اپنا مقرر کردہ حصہ لو اور مکاتب سے کہا : جاؤ جہاں تمہارا دل چاہے۔