hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21730

.

سنن البيهقي

21730
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۷۲۴) وَرَوَاہُ الشَّافِعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا شَافِعُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنْبَأَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الطَّحَاوِیُّ حَدَّثَنَا الْمُزَنِیُّ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أَرَدْتُ أَنْ أَشَتَرِیَ بَرِیرَۃَ فَأَعْتِقُہَا فَاشْتَرَطَ عَلَیَّ مَوَالِیہَا أَنْ أَعْتِقَہَا وَیَکُونَ الْوَلائُ لَہُمْ قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : اشْتَرِیہَا فَأَعْتِقِیہَا فَإِنَّمَا الْوَلائُ لِمَنْ أَعْتَقَ ۔ ثُمَّ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: مَا بَالُ أَقْوَامٍ یَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَیْسَتْ فِی کِتَابِ اللَّہِ فَمَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَیْسَ فِی کِتَابِ اللَّہِ فَلَیْسَ لَہُ وَإِنِ اشْتَرَطَ مِائَۃَ مَرَّۃٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٧٢٤) عمرہ بنت عبدالرحمن حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتی ہیں کہ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے بریرہ (رض) کو خرید کر آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو اس کے گھر والوں نے شرط لگا دی کہ آزاد کرو، لیکن ولاء ہمارے لیے ہوگی۔ فرماتی ہیں : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خرید کر آزاد کرو۔ ولاء آزاد کرنے والے کے لیے ہوتی ہے۔ پھر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا : لوگوں کو کیا ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو کتاب اللہ میں نہیں ہیں ؟ جس نے ایسی سو شرطیں بھی لگا دیں، جو کتاب اللہ میں نہیں وہ باطل ہیں۔