(۲۱۷۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَنْبَأَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : جَائَ تْ بَرِیرَۃُ إِلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَسْتَعِینُہَا فِی کِتَابَتِہَا فَقَالَتْ لَہَا إِنْ شَائَ مَوَالِیکِ أَنْ أَصُبَّ لَہُمْ عَنْکِ ثَمَنَکِ صَبَّۃً وَاحِدَۃً وَأُعْتِقَکِ قَالَتْ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ بَرِیرَۃُ لِمَوَالِیہَا فَقَالُوا لاَ إِلاَّ أَنْ تَشْتَرِطَ لَنَا الْوَلائُ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : اشْتَرِیہَا فَإِنَّمَا الْوَلائُ لِمَنْ أَعْتَقَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٧٢٦) عمرہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتی ہیں کہ بریرہ (رض) اپنی کتابت میں مدد طلب کرنے کے لیے حضرت عائشہ (رض) کے پاس آئی، حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : اگر تیرے مالک چاہیں تو ایک ہی مرتبہ پوری قیمت ادا کر کے تجھے آزاد کر دوں۔ بریرہ نے اپنے گھر والوں سے تذکرہ کیا تو انھوں نے کہا کہ ولاء کی شرط کے ساتھ، حضرت عائشہ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خریدو، ولاء تو آزاد کرنے والے کی ہوتی ہے۔