hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21742

.

سنن البيهقي

21742
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۷۳۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ہُوَ ابْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتِ : اشْتَرَیْتُ بَرِیرَۃَ فَاشْتَرَطَ أَہْلُہَا وَلاَئَ ہَا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : أَعْتِقِیہَا فَإِنَّ الْوَلاَئَ لِمَنْ أَعْطَی الْوَرِقَ ۔ قَالَتْ فَأَعْتَقْتُہَا قَالَتْ فَدَعَاہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَخَیَّرَہَا مِنْ زَوْجِہَا فَقَالَتْ لَوْ أَعْطَانِی کَذَا وَکَذَا مَا ثَبَتُّ عِنْدَہُ فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا وَکَانَ زَوْجُہَا حُرًّا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ دُونَ قَوْلِہِ وَکَانَ زَوْجُہَا حُرًّا وَقَدْ بَیِّنَّا فِی کِتَابِ النِّکَاحِ أَنَّ ذَلِکَ مِنْ قَوْلِ الأَسْوَدِ مَیَّزَہُ أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ فَجَعَلَہُ مِنْ قَوْلِ الأَسْوَدِ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ قَوْلُ الأَسْوَدِ مُنْقَطِعٌ وَقَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَأَیْتُہُ عَبْدًا أَصَحُّ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢١٧٣٦) اسود حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : میں نے بریرہ کو خرید اس کے گھر والوں نے ولاء کی شرط رکھی، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آزاد کرو کیونکہ ولاء آزاد کرنے والے کی ہوتی ہے۔ میں نے اس کو آزاد کردیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو بلوایا اور اس خاوند کے بارے میں اختیار دے دیا، کہنے لگی : وہ مجھے فلاں فلاں چیز دے دے تو میں اس کے پاس نہ رہوں۔ اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا اور اس کا خاوند بھی آزاد تھا۔
بخاری کی صحیح روایت عثمان بن ابی شیبہ کی اس قول کے بغیر ہے، ” وَکَانَ زَوْجُہَا حُرًّا “ یہ اسود کا قول ہے۔