(۲۱۷۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَنْبَأَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِیُّ عَبْدُ الْکَبِیرِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ : أَنَّ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ وَأَبَا صِرْمَۃَ أَخْبَرَاہُ أَنَّہُمْ أَصَابُوا سَبْیًا فِی غَزْوَۃِ بَنِی الْمُصْطَلِقِ وَکَانَ مِنَّا مَنْ یُرِیدُ أَنْ یَتَّخِذَ أَہْلاً وَمِنَّا مَنْ یُرِیدُ أَنْ یَبِیعَ فَتَرَاجَعْنَا فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ لَیْسَ بِجَائِزٍ فَذَکَرْنَا ذَلِکَ لَرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لاَ عَلَیْکُمْ أَنْ لاَ تَعْزِلُوا فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدَّرَ مَا ہُوَ خَالِقٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٢١٧٩٠) ابن محیریز ابو سعید الخدری ابو ابو صرمہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انھیں غزوہ بنو مصطلق میں لونڈیاں ملیں۔ ہمارے بعض بیویاں بنانا چاہتے تھے اور بعض فروخت کرنا چاہتے تھے۔ ایک دوسرے سے کہنے لگے : یہ جائز نہیں ہے، ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم عزل نہ کرو، جو اللہ نے لکھ چھوڑا کہ اس نے قیامت تک پیدا ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا۔