(۲۱۸۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَلِیِّ بْنِ عُرْوَۃَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو السَّرِیِّ: مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ النَّسَائِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدُبَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ صَلَّی صَلاَۃَ الصُّبْحِ فَہُوَ فِی ذِمَّۃِ اللَّہِ فَلاَ یَطْلُبَنَّکُمُ اللَّہُ مِنْ ذِمَّتِہِ بِشَیْئٍ ، فَإِنَّہُ مَنْ یَطْلُبْہُ بِشَیْئٍ یُدْرِکْہُ فَیَکُبَّہُ فِی نَارِ جَہَنَّمَ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ بِشْرٍ۔
وَقَدْ جَائَ الْکِتَابُ ثُمَّ السُّنَّۃُ بِزِیَادَۃِ فَضِیلَۃِ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ جَمِیعًا۔
[صحیح۔ مضٰی فی الذی قبلہ من حدیث جندب بن عبداللہ]
(٢١٨٠) (ا) حضرت جندب بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے صبح کی نماز ادا کی وہ اللہ کے ذمہ (پناہ) میں ہے، پس اللہ تعالیٰ ہرگز اپنے ذمہ میں سے کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتا۔ کیونکہ وہ جس سے کسی چیز کا مطالبہ کرے وہ اس کو نبھانہ سکے تو اللہ اس کو اوندھے منہ جہنم میں ڈال دے گا۔
(ب) کتاب سنت میں صبح اور عصر کی بہت زیادہ فضیلت آئی ہے۔