hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2181

.

سنن البيهقي

2181
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقُ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا قَیْسٌ قَالَ قَالَ لِی جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ: کُنَّا عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- إِذْ نَظَرَ إِلَی الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ فَقَالَ: ((أَمَا إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَوْنَ ہَذَا لاَ تُضَامُّونَ أَوْ لاَ تُضَاہُونَ فِی رُؤْیَتِہِ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَی صَلاَۃٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِہَا فَافْعَلُوا)) ۔ ثُمَّ قَالَ {فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ} رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۵۲۹]
(٢١٨١) قیس فرماتے ہیں کہ جریر بن عبداللہ نے فرمایا : ایک دفعہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں موجود تھے۔ اچانک آپ کی نظر چودھویں کے چاند پر پڑی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سنو ! تم ضرور اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جس طرح تم اس چاند کو دیکھتے ہو۔ تم اس کو دیکھنے میں کوئی دقت محسوس نہیں کرتے یا فرمایا : شک نہیں کرتے ہو۔ اگر ہو سکے تو تم طلوع آفتاب سے پہلے (فجر) اور غروب آفتاب سے پہلے (عصر) والی نماز ضرور پڑھو (یعنی تمہیں کوئی چیز ان دو نمازوں سے غافل نہ کرے) ۔ ان کو چھوڑ کر کسی کام میں پھنس نہ جاؤ۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی : { وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِھَا } (طٰہٰ : ١٣٠) اور سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمدوثنا بیان کر۔