hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 220

.

سنن البيهقي

220
Sunan Al Bayhaqi
(۲۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ:الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ بِوَاسِطٍ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْجُعْفِیُّ عَنْ زَائِدَۃَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَۃَ الْہَمْدَانِیُّ عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ عَنْ عَلِیٍّ:أَنَّہُ أُتِیَ بِوَضُوئٍ أَوْ أُتِیَ بِإِنَائٍ فِیہِ مَائٌ فَأَفْرَغَ عَلَی یَدَیْہِ مِنَ الإِنَائِ ، فَغَسَلَہُمَا ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَ یَدَہُ فِی الإِنَائِ ، وَأَدْخَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی فِی الإِنَائِ فَمَلأَ فَمَہُ فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ بِیَدِہِ الْیُسْرَی یَفْعَلُ ذَلِکَ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی الإِنَائِ فَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ غَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی ثَلاَثَ مَرَّاتٍ إِلَی الْمِرْفَقِ ، ثُمَّ غَسَلَ یَدَہُ الْیُسْرَی ثَلاَثَ مَرَّاتٍ إِلَی الْمِرْفَقِ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی فِی الإِنَائِ حَتَّی غَمَرَہَا الْمَائُ ، فَرَفَعَہَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَائِ ثُمَّ مَسَحَہَا بِیَدِہِ الْیُسْرَی ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہُ بِیَدَیْہِ کِلْتَیْہِمَا مَرَّۃً ، ثُمَّ صَبَّ بِیَدِہِ الْیُمْنَی ثَلاَثَ مَرَّاتٍ عَلَی قَدَمِہِ الْیُمْنَی ، ثُمَّ غَسَلَہَا بِیَدِہِ الْیُسْرَی ، ثُمَّ صَبَّ بِیَدِہِ الْیُمْنَی عَلَی قَدَمِہِ الْیُسْرَی ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَہَا بِیَدِہِ الْیُسْرَی ، ثُمَّ قَالَ: ہَذَا طُہُورُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی طُہُورِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَہَذَا طُہُورُہُ۔ [صحیح]
(٢٢١) سیدنا علی (رض) سے منقول ہے کہ آپ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا یا ایک برتن لایا گیا جس میں پانی تھا۔ آپ نے برتن سے پانی اپنے ہاتھ پر ڈالا، پھر اس کو تین مرتبہ دھویا تاکہ برتن میں داخل کریں، پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا، پھر اپنے منہ کو بھرا اور کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا اور بائیں ہاتھ سے ناک کو جھاڑا، ایسا تین مرتبہ کیا، پھر اپنا ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ کو کہنی سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے بائیں ہاتھ کو کہنی سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا یہاں تک کہ وہ پانی سے تر ہوگیا تو اس تر ہاتھ کو اوپر اٹھایا اور اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ کے ساتھ تر کیا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں کے ساتھ ایک ہی مرتبہ مسح کیا پھر تین مرتبہ اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ دائیں پاؤں پر پانی ڈالا، پھر اس کو اپنے بائیں ہاتھ کے ساتھ دھویا، پھر تین مرتبہ اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ بائیں پاؤں پر پانی ڈالا۔ اس کو اپنے بائیں ہاتھ کے ساتھ دھویا، پھر فرمایا : یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے، جس شخص کو یہ پسند ہو کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کو دیکھے تو یہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے۔