(۲۲۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُوسَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیَّ یَقُولُ: رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یُصَلِّی وَہُوَ عَلَی رَاحِلَتَہِ النَّوَافِلَ مِنْ کُلِّ جِہَۃٍ ، وَلَکِنَّہُ یَخْفِضُ السَّجْدَتَیْنِ مِنَ الرَّکْعَۃِ وَیُومِئُ إِیمَائٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۳/۳۶۶، ۳۸۰]
(٢٢١٠) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی سواری پر ہر طرف رخ کر کے نفل نماز پڑھتے دیکھا ہے، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں رکوع سے زیادہ جھکتے تھے۔ آپ (سواری پر) نماز اشارے سے ادا فرماتے۔