(۲۲۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصِ عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ قَالَ: بَعَثَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- لِحَاجَۃٍ ، فَجِئْتُ وَہُوَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ ، وَالسُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّکُوعِ فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ ، فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: إِنِّی کُنْتُ أُصَلَّی ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شبیۃ ۲/۲۳۶]
(٢٢١١) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے مجھے کسی کام کی غرض سے بھیجا۔ جب میں واپس آیا تو آپ اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کیے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور آپ سجدے میں رکوع سے زیادہ جھکتے۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا تو آپ نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا : میں نماز پڑھ رہا تھا۔