(۲۲۲۲) أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ: أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا ہَلْ رُخِّصَ لِلنِّسَائِ أَنْ یُصَلِّینَ عَلَی الدَّوَابِّ؟ قَالَتْ: لَمْ یُرَخَّصْ لَہُنَّ فِی شِدَّۃٍ وَلاَ رَخَائٍ ۔
قَالَ مُحَمَّدٌ: ہَذَا فِی الْمَکْتُوبَۃِ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۱۲۸۸]
(٢٢٢٢) (ا) عطا بن ابی رباح سے روایت ہے کہ انھوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) سے پوچھا : کیا عورتوں کو سواری کے جانوروں پر نماز پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے ؟ انھوں نے فرمایا : عورتوں کو اجازت نہیں دی گئی۔ نہ ہی کسی مجبوری میں اور نہ ہی عام حالت میں۔
(ب) محمد کہتے ہیں : یہ فرض نماز کے بارے میں ہے۔