hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2269

.

سنن البيهقي

2269
Sunan Al Bayhaqi
(۲۲۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ: أَتَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَنَحْنُ شَبَبَۃٌ مُتَقَارِبُونَ ، فَأَقَمْنَا عِنْدَہُ عِشْرِینَ لَیْلَۃً - قَالَ - وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَحِیمًا رَقِیقًا ، فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا أَہْلَنَا ، وَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَکْنَا فِی أَہْلِنَا فَأَخْبَرْنَاہُ ، فَقَالَ: ((ارْجِعُوا إِلَی أَہْلِیکُمْ فَأَقِیمُوا فِیہِمْ ، وَعَلِّمُوہُمْ وَمُرُوہُمْ ، وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَلْیُؤَذِّنْ أَحَدُکُمْ ، ثُمَّ لِیَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ ابْنِ عُلَیَّۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۰۲]
(٢٢٦٩) مالک بن حویرث سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم سب نوجوان ہی تھے۔ ہم نے آپ کے ہاں بیس راتیں قیام کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہایت نرم دل اور مہربان تھے۔ ہمیں خیال آیا کہ ہم نے اپنے گھر والوں کو دور رہ کر مشقت میں ڈال دیا ہے۔ یعنی اتنا طویل عرصہ ہم گھروں سے باہر رہے ہیں تو گھر والے یقیناً پریشان ہوں گے۔ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنے اہل و عیال کی وجہ سے سوال کیا کہ ہم انھیں چھوڑ آئے ہیں (اور اب جانا چاہتے ہیں) ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ ، ان میں نماز قائم کرو اور ان کو دین کی باتیں سکھاؤ اور انھیں بھی اس کا حکم دو اور جب نماز کا وقت ہوجائے تو تم میں سے ایک اذان کہے، پھر تم میں سے جو سب سے بڑا ہو وہ امامت کروائے۔