hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2270

.

سنن البيهقي

2270
Sunan Al Bayhaqi
(۲۲۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: کَتَبَ مُعَاوِیَۃُ إِلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ: أَنْ أَعْلِمِ النَّاسَ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَجَمَعَہُمْ فَقَالَ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ ، فَإِذَا عَلِمْتُمُوہُ فَلاَ تَغْلُوا فِیہِ ، وَلاَ تَجْفُوا عَنْہُ وَلاَ تَأْکُلُوا بِہِ، وَلاَ تَسْتَکْثِرُوا بِہِ))۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۳/۴۴۴]
(٢٢٧٠) زید بن سلام اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ امیر معاویہ (رض) نے عبدالرحمن بن شبل کی طرف خط لکھا کہ آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو کچھ سن رکھا ہے وہ لوگوں کو سکھائیں تو عبدالرحمن نے ان کو جمع کیا اور فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن سیکھو، جب تم اس کو سیکھ لو تو اس میں غلو نہ کرو (حد سے نہ بڑھو) اور نہ ہی اس سے بےرخی برتو اور نہ ہی اسے کھانے کا ذریعہ بناؤ اور نہ ہی اس کے ذریعے سے مطالبہ کرو، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔